راولپنڈی مارچ 13 (ٹی این ایس): سی پی او راولپنڈی احسن یونس نے ہمراہ ایس پی صدر ضیاء الدین احمد ایس ایچ او روات ملک کاشف اقبال اور ان کی ٹیم کو قتل و ڈکیتی کی اندھی واردات ٹریس کرنے پر نقد انعام 2 لاکھ روپے اور سرٹیفکیٹ کلاس 2 انعام دیا اور ایس پی صدر سمیت تھانہ روات ایس ایچ او اور ٹیم کو شاباش دی ملزمان ٹرک ڈرائیور قتل سمیت ڈکیتی کی اندھی واردات میں پولیس کو مطلوب تھے ایس پی صدر کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ روات نے ہمراہ ٹیم انتھک محنت سے ملزمان کو گرفتار کیا ۔