ملک میں کورونا کے مریضوں کی تعداد بڑھ کر 251 ہوگئی، پنجاب میں نئے کیسز کی تصدیق

 
0
504

اسلام آباد مارچ 18 (ٹی این ایس): پاکستان میں جان لیوا کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ جاری ہے،حکام کے مطابق ملک میں مزید 14 افراد کے ٹیسٹس میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے،4افراد صحت یاب ہوکر گھروں کو لوٹ گئے ہیں اور 247 مریض ملک کے مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔
سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 181،پنجاب میں 27،بلوچستان میں 15،خیبرپختونخوا میں 17،گلگت بلتستان میں 3 اور اسلام آباد میں 8 ہے جبکہ آزاد کشمیر میں بھی کورونا وائرس کا ایک مریض سامنے آگیا ہے۔

ملک بھر میں کورونا وائرس کے تصدیق شدہ مریضوں کی تعداد میں بتدریج اضافہ دیکھا جارہا ہے،سندھ اور پنجاب میں نئے کیسز کی تصدیق کے بعد ملک بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد بڑھ کر 251 ہوگئی۔

واضح رہے سندھ حکومت نے وائرس کے بڑھتے خدشات کے پیش نظر ریسٹورنٹ اور شاپنگ مالز 15 روز تک بند رکھنے کا فیصلہ کرلیے ہیں، تاہم کریانہ سٹورز، سبزی، مرغی اور مچھلی مارکیٹس کھلی رہیں گی،سرکاری دفاتر جمعرات سے بند کردیے جائیں گے۔