شمالی وزیر ستان سے اغوا پولیو پروگرام سے منسلک ڈاکٹر ذیشان بازیاب

 
0
1915

اسلام آباد 26 مئی 2022 (ٹی این ایس): شمالی وزیر ستان کے علاقے میر علی سے اغوا کئے گئے پولیو پروگرام سے منسلک ڈاکٹر ذیشان بازیاب کرلئے گئے، ڈاکٹر ذیشان کی بازیابی میں سیکیورٹی فورسز، ضلعی انتظامیہ اور عمائدین نے کلیدی کردار ادا کیا، ڈاکٹر ذیشان کی بازیابی پر اتمانزئی مشران نے ضلعی انتظامیہ اور مشران کو خراج تحسین پیش کیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق شمالی وزیرستان میں پولیو کوارڈینٹر ڈاکٹر زیشان بازیاب، انتظامہ کے پاس پہنچ گئے، ڈاکٹر ذیشان کو 10دن قبل نامعلوم افراد نے اغوا کی تھا،مقامی مشران اور فورسز پولیس اور پولیو کے حکام کی کامیاب مزاکرات کے بعد ان رہا کر دیا گیا ،بازیابی میں ضلعی انتظامیہ نے اہم کردار ادا کیا۔ڈی سی شاہد خان کے مطابق انتظامیہ کیلئے ایک مشکل ٹاسک تھا، لیکن تمام اداروں کی کوارڈنیشن سے ضلعی انتظامہ اور مقامی مشران کی تعاون سے ممکن ہوا۔