لاہور میں پینٹ کے گودام میں آگ لگنے سے لاکھوں مالیت کا سامان خاکستر

 
0
370

لاہور جولائی21( ٹی این ایس ) لاہور میں مزنگ اڈا کے قریب پینٹ کے گودام میں آگ لگنے سے گودام میں موجود لاکھوں روپے مالیت کا مال جل کر خاکستر ہوگیا۔ریسکیو 1122کے مطابق شارٹ سرکٹ کے باعث گودام میں آگ لگی۔ گودام میں پینٹ اور لکڑی کا سامان موجود تھا۔ پینٹ کے باعث آگ نے شدت اختیار کر لی۔ آپریشن میں ریسکیو 1122کی پانچ گاڑیوں نے حصہ لیا اور دو گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پا لیا۔ آگ لگنے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم گودام میں موجود تمام مال جل کر خاکستر ہوگیا اور بلڈنگ کی حالت بھی مخدوش ہوگئی۔