دریائے کابل میں ورسک اور نوشہرہ کے مقامات پر نچلے درجے کا سیلاب

 
0
361

پشاورجولائی21(ٹی این ایس )سیلاب سے خبر دار کرنے والے صوبائی ادارے فلڈ سیل،محکمہ آبپاشی حکومت خیبر پختونحواپشاور کی جمعہ کے روز جاری کردہ روزانہ رپورٹ کے مطابق دریائے کابل میں ورسک اور نوشہرہ کے مقامات پر نچلے درجے کا سیلاب ہے جہاں پانی کااخراج باالترتیب34385 اور 46200کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ دریائے سندھ میں اٹک؍خیرآباد،دریائے سوات میں چکدرہ،دریائے شاہ عالم میں تخت آباد میں بھی نچلے درجے کا سیلاب ہے جہاں پانی کا اخراج باالترتیب286360، 26850 اور 3568 کیوسک ریکارڈ کیا گیا جبکہ صوبے کے دیگر دریا معمول کے مطابق بہہ رہے ہیں