لاہور میں پوتے نے فائرنگ کر کے اپنی دادی کو قتل کر دیا

 
0
314

لاہور جولائی21( ٹی این ایس ) :صوبائی دارلحکومت کے علاقہ نواں کوٹ میں پوتے نے فائرنگ کر کے اپنی دادی کو قتل کر دیا ، پولیس کی چھاپہ مار ٹیم نے چھاپہ مار کر فرار ملزم زاہد نعیم کو گرفتار کر کے آلہ قتل برآمد کر لیا ۔ بتایا گیا ہے کہ نواں کوٹ کے رہائشی محمد زاہد نعیم نے نامعلوم وجوہات کی بناء پر اپنی 70سالہ دادی فتح بی بی پر فائرنگ کردی جس سے وہ شدید زخمی ہو گئی جس کے باعث انہیں فوری طور پر قریبی ہسپتال لے جایا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئیں۔فائرنگ کے واقعے کے بعد ملزم گھر سے فرار ہوگیا تاہم ڈی آئی جی آپریشن ڈاکٹرحیدراشرف نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی اقبال ٹاون عمر فاروق کو ملزم کی گرفتاری کا ٹاسک دیا تو انہوں نے ایس ایچ او نوانکوٹ عاطف ریاض کی سربراہی میں چھاپہ مار کر ملزم کو گرفتار کرکے آلہ قتل بھی برآمد کرلیا۔