آزادی مارچ جہاں جہاں سے گزرے گا (ن) کے کارکنان اسکے ساتھ شامل ہوتے جائینگے‘ پرویز رشید

 
0
251

لاہور اکتوبر 28 (ٹی این ایس): پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما سینیٹر ویز رشید نے کہا ہے کہ آزادی مارچ جہاں جہاں سے گزرے گا (ن) لیگ کے کارکنان اس کے ساتھ شامل ہوتے جائیں گے ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آزادی مارچ میں جس ٹرک پرقیادت سفر کر رہی ہے اس پر محمد نواز شریف کی تصویر سب سے واضح ہے ،جس نواز کو مائنس کرنے کی کوشش کی گئی اس کی تصویر پر پھول نچھاور کئے جارہے ہیں،جہاں سے قافلہ گزرتا جا رہا ہے وہاں سے مسلم لیگ (ن) کے لوگ ساتھ ہوتے جائیں گے ۔ا نہوں نے کہا کہ شہباز شریف نے اعلان کیا ہے کہ وہ بھی قافلے میں شامل ہوچکے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ آج تک سیاسی رہنمائوں کو جلاوطن کرتے تھے لیکن اب شہریت بھی منسوخ ہو رہی یہ سہرا بھی اس حکومت کے سر ہے۔