پاکستان کی افغانستان کے عوام کیساتھ اظہار یکجہتی، طورخم اور چمن بارڈر کھولنے کا اعلان

 
0
279

اسلام آباد اپریل 04 (ٹی این ایس): ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی کے مطابق افغان حکومت کی خصوصی درخواست پر بارڈر کھولنے کا فیصلہ کیاگیا ہے ، طورخم اور چمن بارڈر اگلے ہفتے 6 سے 9 اپریل تک کھلے گا۔

انہوں نے بتایا کہ پاکستان میں افغان شہریوں کی واپسی کے لیے بارڈرکھلے گا۔

واضح رہے کہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے خطرے کے پیش نظر پاک افغان بارڈر بند کیے گئے تھے۔

سیکیورٹی حکام کے مطابق سرحد پر ہر قسم کی دوطرفہ تجارتی سرگرمیاں معطل، کسٹم ہاوس اور ایف آئی اے دفاتر بند کر دیئے گئے تھے۔