ایازصادق سے تحریک انصاف کے وفد کی ملاقات پارٹی کے مابین نہیں سپیکرکی حیثیت میں ہوئی:مریم اورنگزیب

 
0
485

اسلام آباد اگست 12(ٹی این ایس): مسلم لیگ (ن)کی رہنما مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ایازصادق سے پی ٹی آئی وفد کی ملاقات سپیکرکی حیثیت میں ہوئی اورپی ٹی آئی نے پارلیمانی امور،سپیکرالیکشن کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن)کی رہنما مریم اورنگزیب کا کہنا تھاکہ تحریک انصاف کے وفد کی ملاقات پارٹی کے مابین نہیں ہوئی اور ایازصادق سے پی ٹی آئی وفد کی ملاقات صرف سپیکرکی حیثیت میں ہوئی ہے ، اسدقیصرتحریک انصاف کے منتخب نمائندے ہیں اور انہوں نے بطورامیدوارسپیکرقومی اسمبلی ایازصادق سے ملاقات کی۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ملاقات میں پی ٹی آئی وفد نے پارلیمانی امور،سپیکرالیکشن کے بارے میں معلومات بھی حاصل کیں۔