گزشتہ روز سری گاؤں ہریپور میں جاں بحق ہونے والے شخص کی میڈیکل رپورٹ ڈی ایچ او ہری پور کو موصول ہو گئی

 
0
294

ہری پور اپریل 09 (ٹی این ایس): گزشتہ روز سری گاؤں ہریپور میں جاں بحق ہونے والے شخص کی میڈیکل رپورٹ ڈی ایچ او ہری پور کو موصول ہو گئی، جس کے مطابق جاں بحق ہونے شخص دل کے عارضے میں مبتلا تھا اور سانس کی تکلیف تھی،جنھیں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ہری پور لایا گیا جہاں سے انھیں ڈاکٹروں نے راولپنڈی ہسپتال میں ریفر کیا،گزشتہ روز وہ جاں بحق ہو گیا،ملک بھر میں کرورنا وائرس کے خدشہ کے پیش نظر حفاظتی اقدامات کرتے ہوئے ان کو دفنایا گیا،اس حوالے سے گزشتہ روز ریسکیو اور دیگر اداروں کی جانب سے انکی وفات کو کرورنا وائرس سے تشبیہ دی گئی،جو کہ غلط ہے،ڈی ایچ او کے مطابق سانس اور دل کی بیماری کے باعث جان کی بازی ہار گیا،جبکہ اس کی رپورٹ میں بھی دل کی بیماری کا لکھا گیا،تمام حکمت عملی اپناتے ہوئے کوررنا وائرس جیسی جاں لیو مرض کو مدنظر رکھتے ہوئے،حفاظتی اقدامات کو مدنظر رکھتے ہوئے دفنا دیا گیا،