شہریار خان آفریدی کو انسداد و منشیات کا اضافی چارج دوبارہ سونپ دیا گیا

 
0
16263

اسلام آباد ۔ 10 اپریل (ٹی این ایس) وزیر مملکت برائے سیفران شہریار خان آفریدی کو انسداد و منشیات کا اضافی چارج دوبارہ سونپ دیا گیا ہے۔ جمعہ کوکیبنٹ ڈویژن کی طرف سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق وزیر مملکت سے وزارت انسداد و منشیات کا چارج واپس لینے کا پہلے جاری ہونے والا نوٹیفکیشن واپس لے لیا گیا ہے۔ وزیر مملکت شہریار خان آفریدی وزارت سیفران کے ساتھ ساتھ وزارت انسداد و منشیات کی ذمہ داریاں بھی نبھائیں گے۔