ٹرین سروس کب تک معطل رہے گی؟ اہم فیصلہ سامنے آ گیا

 
0
399

اسلام آباد اپریل 13 (ٹی این ایس): کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے خدشے کے پیش نظر ٹرین سروس رمضان تک بدستور معطل رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق قومی کوآرڈینیشن اور آپریشن سینیٹر کا اجلاس ہوا جس میں وزیر ریلوے شیخ رشید اور چیف سیکریٹریز نے بھی شرکت کی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں ملک بھر میں ٹرین سروس رمضان تک بدستور معطل رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ریلوے کو بندش کے باعث یومیہ 20 کروڑ روپے کا نقصان برداشت کرنا پڑ رہا ہے۔

ریلوے ذرائع کے مطابق محکمے نے 15 اپریل کو ٹرینیں بحال کرنے کا ہوم ورک مکمل کر رکھا تھا لیکن وسیع تر عوامی مفاد میں ٹرینیں بند رکھی جا رہی ہیں۔

خیال رہے کہ ملک بھر میں جاری لاک ڈاؤن کے باعث 14 اپریل تک ٹرین سروس معطل ہے۔

وزیر ریلوے شیخ رشید کہہ چکے ہیں کہ اگر لاک ڈاؤن ختم ہوا تو 14 اپریل سے 22 ٹرینیں چلا دیں گے۔