کراچی: نارتھ ناظم آباد میں گھر سے لڑکا اور لڑکی کی لاشیں برآمد

 
0
440

کراچی جولائی21( ٹی این ایس ) :کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد حسین ڈیسلوا ٹاون میں ایک گھر سے لڑکا اور لڑکی کی لاشیں ملیں۔ مقتولین کو تیز دھارآلہ سے گلا کاٹ کر قتل کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق نارتھ ناظم آباد کے علاقے میں حسین ڈی سلوا ٹاؤن میں ایک گھر سے خاتون سمیت دو لاشیں ملی ہیں۔ مقتولین کو کلثوم اور سا جد کے نام سے شناخت کیا گیا۔ دونوں کو تیز دھار آلے سے قتل کیا گیا، لاشوں کو عباسی شہید ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔پولیس کے مطابق دوہرے قتل کی واردات غیرت کے نام پر قتل کا شاخسانہ ہے۔ ایس ایس پی گلبرگ بشیر بروہی کے مطابق لڑکی کے والد اور بھائی نے دونوں کو گلا کاٹ کر قتل کیا۔ لڑکی اور لڑکے کی آپس میں دوستی تھی۔ رات کو جب لڑکا لڑکی سے ملنے گھر آیا تو اسے ملزمان نے پکڑ کر قتل کردیا پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔