حکومت کا بڑی کارروائی کا فیصلہ، آئی پی پیز اسکینڈل میں ملوث اہم شخصیات اب بچ نہیں سکیں گی

 
0
389

اسلام آباد اپریل 27 (ٹی این ایس): حکومت نے آئی پی پیز اسکینڈل میں ملوث گروپوں اور شخصیات کےخلاف کارروائی کا فیصلہ کرلیا، ذرائع کا کہنا ہے کہ کارروائی سے قبل وفاقی حکومت کا کمیشن بنانے کا فیصلہ بھی کیا، کمیشن کی سفارشات پر حتمی کارروائی عمل میں لائی جائے گی، تاہم کمیشن بنانے کے معاملے پر رکاوٹوں کا سامنا ہے۔

گذشتہ ہفتے وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں بڑا فیصلہ کرتے ہوئے پاور سیکٹر سے متعلق انکوائری رپورٹ پبلک کرنے اور انکوائری کمیشن بنانے کی منظوری دی تھی۔

یاد رہے پاور سیکٹراسکینڈل کی انکوائری رپورٹ وزیراعظم عمران خان کو پیش کی گئی تھی ، رپورٹ میں قومی خزانے کو سالانہ 100 ارب سے زائد نقصان پہنچائے جانے کا انکشاف ہوا تھا۔