وارث خان پولیس کی فوری کارروائی، 08 سالہ ننھی پری سے زیادتی کرنے والا درندہ گرفتار

 
0
359

راولپنڈی اپریل 27 (ٹی این ایس): وارث خان پولیس کی فوری کارروائی، 08 سالہ ننھی پری سے زیادتی کرنے والا درندہ گرفتار، پولیس ذرائع کے مطابق متاثرہ لڑکی کی والدہ کی درخواست پر جنسی زیادتی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا، ایس پی راول ڈویژن نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ وارث خان کو فوراً ملزم کو ٹریس کرکے گرفتار کرنے کا حکم دیا تھا، ایس ایچ او وارث خان اور ٹیم نے ملزم امیر سلطان کو گرفتار کیا، متاثرہ بچی کا میڈیکل پراسیس کروا لیا گیا ہے۔ ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا تاکہ معزز عدالت سے قرار واقعی سزا دلوائی جاسکے ، ایس پی راول ڈویژن سی پی او محمد احسن یونس کی ایس پی راول ڈویژن اور وارث خان پولیس کو شاباش۔ بچوں سے زیادتی اور استحصال کے سلسلہ میں زیرو ٹالیرنس پالیسی ہے، سی پی او