راولپنڈی (ٹی این ایس)(مظہر شاہ) ایس ایچ او تھانہ آر اے بازار ملک کاشف کی سربراهی میں پولیس ٹیم کی کارروائی، 5 روز قبل کال سنٹر میں چوری و نقب زنی کی واردات کا ڈراپ سین،چند روز قبل کال سنٹر میں انٹرویو دینے والا شخص ہی چور نکلا، 4 مسروقہ لیپ ٹاپ برآمد۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ آر اے بازار پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 5 روز قبل کال سنٹر میں چوری و نقب زنی کی واردات کا ڈراپ سین کر دیا،چند روز قبل کال سنٹر میں انٹرویو دینے والا شخص ہی چور نکلا، زیر حراست شخص سے 4 مسروقہ لیپ ٹاپ برآمد ہوئے، آر اے بازار پولیس نے ٹیکنیکل و ہیومن انٹیلی جنس ذرائع بروئے کار لاتے ہوئے گرفتار کیا، ایس پی پوٹھوہار طلحہ ولی کا کہنا تھاکہ زیر حراست شخص کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا۔













