جاتلی (ٹی این ایس)(عباس بیگ مرزا )سوار محمد حسین شہید نشان حیدرکا 55 واں یوم شہادت پر وقار طریقے سے منایا گیا اس موقع پر شہید کے مزار پر شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس کے مہمان خضر سے 19ویں ڈویژن کے کمانڈر میجر جنرل عاصم تھےتقریب میں میجر عزیز بھٹی شہید نشان حیدر کی بٹالین کہ دستے نے گاڈ اف انر پیش کیا مہمان خصوصی اور دیگر مہمانان گرامی نے شہید کے مزار پر پھولوں کی چادریں چڑھائی اور انہیں شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا میزبانی کے فرائض شہید کے صاحبزادے منور حسین اور دیگر احباب نے ادا کیے













