پیٹرول پھر مہنگا ہوگیا

 
0
2161

اسلام آباد 05 نومبر 2021 (ٹی این ایس): وزیراعظم عمران خان نے عوام کے لیے سستا ریلیف پیکج کا اعلان کیا تو دوسری جانب حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 8 روپے تک کا اضافہ کردیا ہے۔ رپوٹ کے مطابق فنانس ڈویژن کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن رات ڈیڑھ بجے کے قریب جاری کیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے بعداب فی لیٹر145.82 روپے سے ہو گیا ہے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے 14 پیسے کا اضافہ کیا گیا۔ ایچ ایس ڈی کی نئی قیمت 142 روپے 62 پیسے ہوگئی ہے۔

مٹی کے تیل کی قیمت میں 6 روپے 27 پیسے جبکہ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 5 روپے 72 پیسے کا اضافہ کیا گیا۔

خیال رہے کہ حکومت نے معمول کے مطابق 15 روز بعد یکم نومبر کو پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کرنے سے انکار کردیا تھا اور اس ضمن میں دفتر وزیراعظم سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ وزیراعظم نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں عوام کے مفاد اور ’انہیں ریلیف فراہم کرنے کے لیے‘ برقرا رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔