حکومت کا بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کیلئے بڑا تاریخی پیکج

 
0
283

حکومت نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لیے تاریخی پیکج کی تیاری کرلی۔

اسلام آباد اپریل 28 (ٹی این ایس): وفاقی حکومت نے موجوہ حالات میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو تاریخی پیکج دینے کا فیصلہ کیا ہے اور اس حوالے سے جلد ہی آئندہ مالی سال ترسیلات زر بھیجنے والوں کیلئے مراعاتی پیکج دیا جائے گا اور ستمبر 2020 میں نیشنل ترسیلات لائیلٹی پروگرام متعارف کرایا جائے گا، نیشنل ترسیلات لائیلٹی پروگرام بینکوں کے اشتراک سے لانچ کیا جائے گا۔

وزارت خزانہ کے مطابق یکم جولائی 2020 سے ترسیلات پر ودہولڈنگ ٹیکس ختم ہوجائے گا اور یہ فیصلہ آئندہ مالی سال کے بجٹ میں ترسیلات زر بڑھانے کیلئے کیا گیا۔ دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف بی آر نے ودہولڈنگ ٹیکس چھوٹ پر کام شروع کر دیا ہے، آئندہ مالی سال بجٹ میں فنانس بل میں ترمیم کی جائے گی۔