تھانہ پیر ودہائی پولیس کی قمار بازوں کے خلاف کاروائی، جواء کھیلنے والے 17 ملزمان گرفتار

 
0
348

راولپنڈی اپریل 30 (ٹی این ایس): تھانہ پیر ودہائی پولیس کی قمار بازوں کے خلاف کاروائی، پولیس ذرائع کے مطابق تاش ہر جواء کھیلنے والے 17 ملزمان گرفتار کر لیے، گرفتار ملزمان کے خلاف قمار بازی ایکٹ کے تحت الگ الگ دو مقد مات درج، گرفتار ملزمان میں محمد افضل، دانش ولد قمر، محمد رضوان، دانش ولد منیر، اسامہ، ولید عباسی، انور، رامش، شازیب، اسامہ، مومن خان، احسان، اسرار عباسی، محمد بلال، دانش، عثمان عباسی اور اسد علی شامل ہیں۔ ملزمان کے قبضہ سے جوئے پر لگی رقم 55 ہزار 200 روپے 11 عدد موبائل فونز اور آلات قمار بازی بر آمد۔ جرائم میں ملوث تمام افراد کے خلاف بلاتفریق کارروائی کی جائے گی، ایس پی راول رائے مظہر اقبال سی پی او محمد احسن یونس کی طرف سے ایس پی راول اور پیر ودہائی پولیس کو شاباش،