احسن اقبال کا احتساب عدالت میں پیش ہونے انکار

 
0
242

اسلام آباد اپریل 30 (ٹی این ایس): تفصیلات کے مطابق سابق وزیر داخلہ اور مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی احسن اقبال کے خلاف نارووال اسپورٹس سٹی کیس کی سماعت احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے کی۔

نیب پراسیکیوٹر وسیم جاوید عدالت کے روبرو پیش ہوئے تاہم کورونا وائرس کے باعث مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال پیش نہ ہوئے۔

احتساب عدالت کے جج نے سماعت کے دوران استفسار کیا کہ احسن اقبال کے خلاف ریفرنس کا کیا بنا؟ جس پر نیب پراسیکیوٹر نے جواب دیا کہ انکوائری مکمل ہے، ریفرنس تیاری کی مراحل میں ہے۔

عدالت نے نارووال اسپورٹس سٹی کیس میں پیشرفت رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے احسن اقبال کے خلاف کیس کی سماعت 8 جون تک ملتوی کر دی۔

یاد رہے کہ گزشتہ سال 23 دسمبر کو مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال کو قومی احتساب بیور (نیب) نے نارووال اسپورٹس سٹی کیس میں گرفتار کیا تھا۔

بعدازاں 25 فروری کو اسلام آباد ہائی کورٹ نے نارووال اسپورٹس کمپلیکس کیس میں احسن اقبال کی ضمانت منظور کرتے ہوئے لیگی رہنما کو ایک کروڑ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا تھا۔