سی پی او راولپنڈی نے ٹیسٹ کرکٹ میچ کیلئے سیکورٹی ڈیوٹی پر مامور پولیس اہلکاروں کی ویلفیئر اورسہولیات کی بروقت فراہمی کا حکم دے دیا

 
0
252

راولپنڈی دسمبر 09 (ٹی این ایس): سی پی او راولپنڈی نے ٹیسٹ کرکٹ میچ کیلئے سیکورٹی ڈیوٹی پر مامور پولیس اہلکاروں کی ویلفیئر اورسہولیات کی بروقت فراہمی کا حکم دے دیا، دیگر اضلاع سے آنے والی نفری کیلئے رہائش اور کھانا فراہم کرنے کی ہدایات، تفصیلات کے مطابق سٹی پولیس آفیسر ڈی آئی جی محمد احسن یونس نے ایس پی ہیڈ کوارٹرز تیمور خان کو راولپنڈی میں منعقد ہونے والے ٹیسٹ کرکٹ میچ کی سیکورٹی کیلئے لگائی نفری کیلئے کھانے اوردیگر سہولیات کی بروقت ترسیل کی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ سیکورٹی ڈیوٹی کیلئے تعینات پولیس اہلکاروں کیلئے بروقت کھانا فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ کھانے کے معیار کو بھی پرکھا جائے، سی پی او نے کرکٹ میچ کی سیکورٹی کے سلسلہ میں بیرونی اضلاع سے آنے والی نفری کیلئے رہائش اور کھانے کی فراہم کی ہدایت بھی کی، انہوں نے کہا کہ ایس پی ہیڈ کوارٹرز تیمور خان خود کھانے کے معیار اور رہائشی جگہوں کو چیک کریں اور ملازمین کو کوئی مسئلہ درپیش ہو یا کسی شکایت کا سامنا ہوتو فوری طور ان مسائل کو حل کیا جائے، جس پر ایس پی ہیڈ کوارٹرز نے سی پی ا و محمد احسن یونس کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ میچ ڈیوٹی کیلئے تعینات پولیس اہلکاروں کو بروقت کھانے کی فراہمی کو یقینی بنایا گیاہے اور میچ کے اختتام تک اس تسلسل کو جاری رکھا جائے گا،جبکہ سیکورٹی ڈیوٹی کیلئے دیگر اضلاع سے آنے والی نفری کو کھانے اور رہائش کی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں، اس موقع پر سی پی او نے کہا کہ فورس کی ویلفیئر کو ہر صورت یقینی بنایا جائے اور اس کیلئے دستیاب تمام وسائل کو بروئے کار لایا جاۓ