سی ڈی اے کے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے سیکٹر E-12 میں ہونے والے ترقیاتی کاموں کی رفتار کو مزید تیز کر دیا

 
0
334

اسلام آباد دسمبر 09 (ٹی این ایس): سی ڈی اے کے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے سیکٹر E-12 میں ہونے والے ترقیاتی کاموں کی رفتار کو مزید تیز رکھنے کے سلسلہ میں اسلام آباد انتظامیہ اور اسلام آباد پولیس کی معاونت سے غیر قانونی قابضین سے آپریشن کر کے ترقیاتی کاموں کے درمیان حائل رکاوٹوں کو ختم کردیا۔
دوران آپریشن انفورسمنٹ سٹاف نے جاری ترقیاتی کاموں میں رکاوٹ کا سبب بنے والی غیر قانونی تعمیرات کو مسمار کرتے ہوئے قابضین سے سرکاری زمین واگزار کرا لی۔ علاوہ ازیں دیگر خانہ بدوشوں کی جھونپڑیوں کو بھی خالی کروا یا گیاتاکہ جاری ترقیاتی کاموں میں کسی قسم کی رکاوٹ درپیش نہ آئے۔
آپریشن کے دوران ترقیاتی کاموں میں رکاوٹ کا سبب بننے والے 03 غیر قانونی تعمیر کردہ گھروں کو بھاری مشینری کا استعمال کرتے ہوئے مسمار کر دیا گیا۔اس آپریشن کے دوران گرائی جانے والی غیر قانونی تعمیرات میں 9کمرے، 3 باورچی خانے، 5 واش رومز اور 3 چار دیواریاں شامل تھیں۔