پلاننگ کمیشن، ترقیاتی کاموں کے لئے مجموعی طورپر اب تک 32کروڑ روپے سے زائد کے فنڈز جاری

 
0
20001

اسلام آباد اکتوبر 3(ٹی این ایس)وزارت منصوبہ بندی و ترقی نے پلاننگ کمیشن کے ترقیاتی کاموں کے لئے مجموعی طورپر اب تک 32کروڑ 20لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کردیئے ہیں ۔ حکومت نے اس ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئی10ارب 88کروڑ روپے سے زائد کے فنڈز مختص کئے ہیں۔

پلاننگ کمیشن کے جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق حکومت نے چین پاکستان اقتصادی راہداری سپورٹ پراجیکٹ کے لئے ایک کروڑ 40لاکھ، ڈویلپمنٹ کمیونیکیشن پراجیکٹ کے لئے 4کروڑ 24 لاکھ، پلاننگ کمیشن میں سوشل انٹر پرینیورشپ سنٹر کے قیام کے لئے 80لاکھ، ویژن 2025ء کے سپورٹ اور مانیٹرنگ کے لئے 5 کروڑ، سنٹر اور رورل اکانومی کے لئے ایک کروڑ روپے سمیت مختلف ترقیاتی منصوبوں کے لئے فنڈز جاری کردیئے ہیں۔