عمران خان نے پارٹی کا مشاورتی اجلاس طلب کرلیا

 
0
398

اسلام آ باد اکتوبر 3( ٹی این ایس ) تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان نے بنی گالہ میں قومی اسمبلی سے الیکشن بل کی منظوری اورنوازشریف کے مسلم لیگ ن کے صدربننےکے معاملے پر مشاورت کیلئے آج سہہ پہر تین بجے پارٹی کا اجلاس طلب کرلیا۔ذرائع کےمطابق قانونی ماہرین انتخابی اصلاحات بل پرعمران خان کوبریفنگ دیں گے۔ تمام قانونی پہلووں کا جائزہ لے کربل کوسپریم کورٹ میں چیلنج کیا جائےگا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں شاہ محمودقریشی اپوزیشن لیڈر کی تبدیلی کے معاملے پر اپوزیشن جماعتوں سے ہونے والے رابطوں پر بریفنگ دینگے۔ اجلاس میں ارکان پارلیمنٹ کو شرکت یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے ۔ اجلاس میں چیئرمین نیب کی تقرری کے معاملے کا بھی جائزہ لیا جائے گا جب کہ تحریک انصاف کی رابطہ عوام مہم کا معاملہ بھی زیرغور آئے گا۔