چیئرمین نیب کا تقرر 8 اکتوبر سے قبل کرلیا جائے گا، خورشید شاہ

 
0
496

اسلام آباد اکتوبر 3 ( ٹی این ایس ) اپوزیشن لیڈرخورشید شاہ نے چیمبر میں میڈیا سے گفتگو میں کہا ، چیرمین نیب کا تقرر 8 اکتوبر سے قبل کرلیا جائے گا۔چیئرمین نیب کیلیے وزیراعظم سےآج ملاقات میں ناموں کا تبادلہ ہوگا‏۔پی ٹی آئی اور ایم کیو ایم چیئرمین نیب کا نام نہ دیں تو میں رک نہیں سکتا ۔ ۔ایم کیو ایم نےبھی رابطےکےباوجود چیئر مین نیب کا نام نہیں دیا۔تین مرتبہ رابطہ کرنے پر بھی پی ٹی آئی نے چیرمین نیب کیلیے نام تجویز نہیں کیے‏ ۔ان نے مزید کہا ۔پی ٹی آئی اور ایم کیو ایم نےسینیٹ میں اپنی غلطی چھپانے کیلیےکل احتجاج کیا‏بل کی سینیٹ سےمنظوری میں پی ٹی آئی،ایم کیو ایم کےکردار کی تحقیقات ہونی چاہییں، خورشید شاہ نے ن لیک کو بھی آڑے ہاتھوں لیا کہتے ہیں ا یک شخص کو پارٹی صدر بنانے کے لیے قانون میں ترمیم کی گئی ہے۔