اذان پسند ہے، مسجد میں جانا اچھا لگتا ہے ٗکنگنا رناوت

 
0
358

ممبئی اکتوبر 3(ٹی این ایس)بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت نے کہا ہے کہ مجھے ذاتی طور پر اذان سے محبت ہے ٗجب ہم تنو ویڈز منو کی لکھنو میں شوٹنگ کر رہے تھے تو پانچوں وقت مجھے اذان کی آواز سنائی دیتی تھی جو میرے کانوں کو انتہائی بھلی محسوس ہوتی تھی۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اذان کی آواز سن کر مجھے یوں لگتا تھا کہ میں خود سے گفتگو کر رہی ہوں۔انہوں نے کہاکہ کوئی بھی مذہبی سرگرمی ہو مجھے پسند ہے ٗمجھے مسجد میں جانا اچھا لگتا ہے اور میں اس کے ساتھ ساتھ مندر اور چرچ بھی جاتی ہوں۔