زرداری تواپنے دورِ اقتدار میں بیوی کے قاتل نہ پکڑ سکے؟ خواجہ آصف

 
0
488

اسلام آباد، جنوری (ٹی این ایس): وفاقی وزیر خارجہ خواجہ آصف نے کہا ہے کہ آصف علی زرداری اوروں کے قاتل پکڑنے کیلئے جلسے کر رہے ہیں۔ یہ اقتدار میں رہتے ہوئے اپنی بیوی کے قاتل کو پکڑنہ سکے۔

لاہور میں متحدہ اپوزیشن میں آصف علی زرداری کی تقریر پر رد عمل دیتے ہوئے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر وفاقی وزیرخواجہ آصف نے کہا کہ زرداری صاحب بیوی کے قاتل وفاقی و صوبائی حکومتوں میں رہنے کے باوجود نہ پکڑ سکے، اب اوروں کے قاتل پکڑنے کیلئے جلسے کر ر ہے ہیں۔

زرداری صا حب بیوی کے قاتل وفاقی و صو بائی حکومتوں میں رھنے کے باوجود نہ پکڑ سکے۔اب  اوروں کے قاتل پکڑنے کے لئے جلسے کر ر ھے ھیں۔بلا ول جسکو بی بی کا قاتل کھتے ھیں زرداری صاحب اسکو صدر رکھنے پہ مصر تھے پھر گارڈ آف آنر دیا،باپ بیٹا  پہلےگھر میں فیصلہ کر لیں

انہوں نے مزید کہا کہ بلاول جس کو بی بی کا قاتل کہتے ہیں زرداری صاحب اس کو صدر رکھنے پر مصر تھے پھر اسے گارڈ آف آنر دیا۔ باپ بیٹا پہلے گھر میں فیصلہ کرلیں۔