اللہ کی شان کہ استعفے مانگنے والوں کو استعفے دینے پڑ گئے ، مریم نواز کا ٹویٹ، اہل لاہور کی دانشمندی کو سلام پیش کیا

 
0
459

لاہور ، جنوری 17(ٹی این ایس): مال روڈ پر متحدہ اپوزیشن کی جانب سے بھر پور احتجامی مظاہرہ کیا گیاجس میں شیخ رشید نے خطاب کرتے ہوئے مستعفیٰ ہونے کا اعلان کیا اور عمران خان کو بھی یہی مشورہ دیا جس پر اب مریم نواز نے انتہائی دلچسپ جواب دے دیاہے ۔
مریم نواز نے مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے مریم نواز کا کہناتھا کہ ’استعفے مانگنے والوں کو استعفے دینے پڑ گئے ،اللہ کی شان ‘۔ ان کا کہناتھا کہ جو محبت اور عزت عوام نے نوازشریف کو دی ہے ان لوگوں کی قسمت میں وہ نہیں ہے ،اہل لاہور کی دانشمندی کو سلام۔


واضح رہے کہ شیخ رشید نے اسمبلی سے مستعفیٰ ہونے کا اعلان کرتے ہوئے عمران خان کو بھی مشورہ دیا کہ وہ بھی مستعفیٰ ہوں جس پر عمران خان نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ شیخ رشید کا مشورہ اچھا ہے اور پارٹی سے بات کرونگا ہو سکتاہے کہ جلد ہی شیخ رشید کو جوائن کر لیں ۔