گوجرخان: ٹریکٹرٹرالی پلی سے نیچے جاگرا، نوجوان جان بحق

 
0
741

گوجر خان، جنوری 17 (ٹی این ایس):  بیول گوجرخان روڈ پر ٹریفک حادثہ،نٹرالی کے مقام پر ٹریکٹرٹرالی پلی سے نیچے جاگرا جس کے نتیجے میں نوجوان جان بحق۔

 

تفصیلات کے مطابق حبیب چوک کا رہائشی محمدعثما ن ولد محمدظہور بیول سے اپنے ٹریکٹر ٹرالی پر حبیب چو ک کی طرف جارہا تھا تو نٹرالی پلی پر ٹرالی کھل جانے کی وجہ سے ٹریکٹر بے قابو ہوگیا اور پلی سے نیچے جاگرا جس کے نتیجے میں محمدعثمان جان بحق ہوگیا نوجوان عثمان کی موت کی خبر اہل خانہ تک پہنچتے ہی کہرام مچ گیا۔ علاقہ کی ہر آنکھ اشکبار تھی۔