عدالت نے عبدالعلیم خان کو اثاثہ جات کیس میں ریفرنس دائر ہونے تک حاضری سے استثنیٰ دے دیا

 
0
248

لاہور مئی 27 (ٹی این ایس): لاہور کی احتساب عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عبدالعلیم خان کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کے کیس میں ریفرنس دائر ہونے تک حاضری سے استثنیٰ دے دیا۔ گزشتہ روز دوران سماعت عدالت نے علیم خان کو نیب کی جانب سے ریفرنس دائر ہونے تک انہیں حاضری سے استثنیٰ دیتے ہوئے اپنے ریمارکس میں کہا کہ جب تک کیس کا ریفرنس فائل نہیں ہو جاتا تب تک علیم خان کو پیش ہونے کی ضرورت نہیں۔
یاد رہے کہ تحریک انصاف کے رہنما علیم خان کو آف شور کمپنیز اسکینڈل اور آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں نیب نے گرفتار کیا تھا‘ نیب کی تحویل میں 28روز جسمانی ریمانڈ کاٹنے کے بعد انہیں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا تھا، لاہور ہائیکورٹ سے ضمانت منظور ہونے کے بعد علیم خان کو جیل سے رہائی ملی تھی۔