راولپنڈی تھانہ روات پولیس کی بحریہ ٹاون فیز 7میں PRISM AREADE شیشہ سنٹر کے خلاف بھر پور کاروائی۔

 
0
806

راولپنڈی مئی 27 (ٹی این ایس): دوران کاروائی شیشہ سنٹر میں بذریعہ تاش پتہ جواء کھیلتے ہوئے اور ساونڈ سسٹم پر ڈانس و شیشہ فلیور سے بھرے حقوں سے کش لگاتے ایک درجن سے زائد ملزمان گرفتار۔ روات پولیس نے جواء پر لگی رقم مبلغ 79100 روپے اور قیمتی مالیت کے موبائیل اور گھڑیاں اورشیشہ سنٹر سے بڑی تعداد میں شیشہ فلیورز، حقے، کوئلہ،ساونڈ سسٹم و دیگر آلات کو قبضے میں لے لیا۔ گرفتار ملزمان میں بلال،ارسلان، عثمان،حمزہ، عادل، عبدالوسع، احسان، تیمور، حمزہ خان، فضل سید، معمر، اصغر علی و دیگر ملزمان شامل ہیں۔ پولیس نے ملزمان کے خلاف 269/ 272/273 ،6 پنجاب ساونڈ سسٹم ایکٹ اور قمار بازی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔