ایف بی آر کاکسٹم ہاوس میں صرف متعلقہ تجارتی نمائندگان اور تجارتی ممبرز کو داخلے کی اجازت دینے کا فیصلہ

 
0
365

اسلام آباد مئی 27 (ٹی این ایس): چئیرمین ایف بی آر سید شبر زیدی کی ہدایات کی تعمیل میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ کسٹم ہاوس میں صرف متعلقہ تجارتی نمائندگان اور تجارتی ممبرز کو داخلے کی اجازت دی جائے۔ اس سلسلے میں ہدایات تمام فیلڈ فارمیشنز کو بھی جاری کی جا رہی ہیں کہ وہ غیر متعلقہ افراد کے داخلے کو روکے۔ اسسٹنٹ کلیکٹرز اور ڈپٹی کلیکٹرز کو دوسرے ریویو کے لئے کی گئی درخواستوں کے لئے ملاقات کے اوقات کم کرکے 10 بجے سے 1 بجے تک کر دیئے گئے ہیں۔
پاکستان کسٹم وی بوک نظام کے ذریعے تجارت اور تجارتی آسانی جیسا کہ درآمد برآمد اور ٹرانزٹ ٹریڈ کو فروغ دے رہا ہے۔ یہ نظام چوبیس گھنٹے دستیاب ہے جس کے ذریعے آن لائن طریقے سے ٹیکسز اور ڈیوٹیز پراسیس کی جاتی ہیں۔ ان تمام اقدامات سے تاجر حضرات کو کسٹم آفسز میں پہلے کی طرح بار بار آنے کی ضرورت محسوس نہیں ہوتی۔