چین کے نائب صدر وانگ کیشان لاہور پہنچ گئے

 
0
292

لاہور مئی 27 (ٹی این ایس): وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے لاہور ایئرپورٹ پر چین کے نائب صدر کا پرتپاک استقبال کیا۔ چین کے نائب صدر وانگ کیشان کا وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار سے پرجوش مصافحہ۔ بچیوں نے چین کے نائب صدر کو گلدستے پیش کیے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے صوبائی وزراء کا چین کے نائب صدر سے تعارف کرایا۔ چین کے نائب صدر وانگ کیشان نے وزراء سے ہاتھ ملایا۔ صوبائی وزراء نے چین کے نائب صدر کو لاہو رپہنچنے پر خوش آمدید کہا۔ اپنے بھائی کو لاہور کی سرزمین پر خوش آمدید کہتے ہیں۔ عثمان بزدار آپ کی آمد اہل پنجاب کیلئے اعزاز ہے۔ آپ کے دورے سے پاک چین تعلقات مزید مستحکم ہوں گے۔ چین کے نائب صدر کی آمد پر ہم سر تاپا استقبال ہیں۔  آپ کادورہ پاکستان کی ترقی و خوشحالی کا نیا باب لکھے گا۔ چینی نائب صدر نے کہا کہ پاکستان کے دل لاہور آکردلی خوشی ہوئی ہے۔ چین کے سفیر یاؤجنگ،چینی قونصل جنرل لانگ ڈنگ بنگ اورچینی دیگر ارکان بھی اس موقع پر موجود تھے۔ صوبائی وزراء راجہ بشارت، میاں محمودالرشید، سمیع اللہ چوہدری، سید صمصام بخاری، عنصر مجید نیازی، ڈاکٹر یاسمین راشد، آشفہ ریاض، اعجاز عالم، حافظ ممتاز احمد، کرنل (ر) ہاشم ڈوگر، تیمور خان بھٹی، نعمان لنگڑیال، چیف سیکرٹری، آئی جی، پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ اور اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔