نوابزادہ گزین مری کا علیحدگی پسند سیاست چھوڑنے کا فیصلہ

 
0
277

بدین، جنوری 17 (ٹی این ایس):  بلوچستان کے سابق وزیرِ داخلہ نوابزادہ گزین مری نے  تائب ہوکرعلیحدگی پسند سیاست چھوڑنےکا فیصلہ کر لیا ہے۔

گزین مری نے علیحدگی پسند اور قوم پرست سیاست سے علیحدگی اور قومی دھارے کی سیاست میں شامل ہونے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبے اور پاکستان کے عوام کی خدمت کا یہی واحد راستہ ہے۔

سندھ کے ضلع بدین کے علاقے گولارچی میں اپنی برادری کے افراد سے خطاب کے بعد مقامی صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے گزین مری کا کہنا تھا کہ وہ کسی جماعت میں باقاعدہ شمولیت سے قبل ملک کے مختلف علاقوں میں موجود برادری اور ان کے حامی افراد سے ملاقات کرینگے۔