کراچی، چاقو بردار ملزم کی تلاش میں سرچ آپریشن،

 
0
354

کراچی اکتوبر 6(ٹی این ایس): کراچی میں خواتین کو چھرے کے وار سے زخمی کرنے والے ملزم کی تلاش میں سرچ آپریشن جاری ہیں تاہم مرکزی ملزم کاابھی تک کچھ پتا نہیں چل سکا۔ایس ایس پی ایسٹ سمیع اللہ سومرو کے مطابق ڈسٹرکٹ ایسٹ پولیس نے گلشن اقبال اور گلستان جوہر کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کے دوران درجنوں افراد حراست میں لے کئے تاہم خواتین کو تیز دھار آلے سے زخمی کرنے والا ملزم تاحال پولیس کی گرفت سے باہر ہے۔ایس ایس پی ایسٹ کے مطابق حراست میں لئے گئے مشتبہ افراد سے تحقیقات جاری ہے جبکہ گلشن اقبال اور گلستان جوہر میں پولیس کی اضافی نفری تعینات کردی گئی۔زیر حراست شخص کا کہنا ہے کہ وہ کیبل کا کام کرتا ہے۔