اسلام آباد اکتوبر 6(ٹی این ایس): نیب نے شریف خاندان اوراسحاق ڈار کے خلاف جاری کاروائی کی دوسری پیش رفت رپورٹ جمع کروا دی۔ شریف خاندان اور اسحاق ڈار کیخلاف ریفرنسز کیس کی سماعت احتساب عدالت میں جاری ہے۔ نیب نے سپریم کورٹ کے نگران جج جسٹس اعجازالاحسن کے چیمبر میں پیشرفت رپورٹ جمع کروا دی ہے۔رپورٹ میں اب تک ہونے والی پیشرفت سے آگاہ کیا گیا ہے ذرائع کے مطابق نگران جج کو ہفتہ وار پیشرفت رپورٹ فراہم کی جاتی ہے،رپورٹ میں رواں ہفتے احتساب عدالت کی کارروائی کی آرڈر شیٹس بھی شامل کی گئی ہیں۔پیشرفت رپورٹ میں حسن اور حسین کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری ہونا بھی رپورٹ میں شامل کیاگیاہے اس کے ساتھ مریم نواز کے قابل ضمانت اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کوبھی رپورٹ کا حصہ بنایاگیاہے۔