چیئرمین نیب کی تقرری کے معاملے پر وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے قائد حزب اختلاف خورشید شاہ کی ملاقات۔

 
0
504

اسلام آباد اکتوبر 6 (ٹی این ایس )وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے اسلام آباد میں ملاقات کی۔ملاقات میں چیرمین نیب کی تقرری پر مشاورت کی گئی۔ خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ وزیراعظم سے ایک گھنٹہ دس منٹ ملاقات ہوئی ہے،تحریک انصاف اور ایم کیو ایم کے نام وزیراعظم کے سامنے رکھے ہیں، خورشید شاہ نے کہا کہ کوئی ڈیڈ لاک نہیں خوشگوار ماحول میں مشاورت ہوئی ہے، امید ہے ایک دو ملاقاتوں میں کسی نام پر اتفاق ہو جائے گا۔ خورشید شاہ نے کہا کہ میری کوشش ہے کہ چیرمین نیب کے نام پر اتفاق ہو،وزیراعظم سے سوموار کو دوبارہ ملاقات ہو گی