شیخ رشید کے خلاف، دائر دس ارب روپے ہرجانہ کیس کی سماعت، جواب جمع کرانے کے بعد سماعت 23اکتوبر تک ملتوی کر دی

 
0
792

اسلام آباد اکتوبر 6 (ٹی این ایس )ایڈیشنل سیشن جج وسیم رفیق نے حنیف عباسی کی جانب سے دائر دس ارب روپے ہرجانہ کیس کی سماعت کی۔دوران سماعت شیخ رشید کے وکیل سردار عبد الرزاق نے جواب جمع کرا دیا ،جواب میں کہا گیا ہے کہ حنیف عباسی کے خلاف 500 کلو ایفی ڈرین سمگلنگ کا مقدمہ تھانہ اے این ایف راولپنڈی درج کیا گیاہے۔حنیف عباسی ایفی ڈرین کیس کا انڈر ٹرائل ملزم ہے۔ حنیف عباسی کے کالے کرتوتوں سے پردہ اٹھانا ضروری ہے۔اسکا لیڈر نا اہل ہوا، اور یہ ایفی ڈرین کا ملزم ہے شواہد کی بنیاد پر حنیف عباسی اور اہل خانہ کے اکاونٹ منجمند کئے گئے، جواب میں مزید کہا گیا ہے کہ حقائق پر بات کرنا میرا آئینی حق ہے، عدالت نے کیس کی مزید سماعت دو ہفتوں کے لیے ملتوی کر دی ہے ،حنیف عباسی نے شیخ رشید پر 10 ارب روپے ہرجانے کا دعویٰ دائرکر رکھا ہے،شیخ رشید نے حنیف عباسی کو منشیات فروش کہا تھاجس پر لیگی رہنما نے ہرجانہ کا دعوی دائر کیا ہے۔