شرمین عبید چنائی نے بہترین دستاویزی فلم پر ایمی ایوارڈ حاصل کرلیا

 
0
29287

نیویارک اکتوبر 6(ٹی این ایس)دستاویزی فلم ساز و ہدایت کارہ شرمین عبید چنائی کی شارٹ فلم اے گرل ان دی ریور پر انہیں ایمی ایوارڈ سے نواز دیا گیا۔نیویارک میں ایمی ایوارڈ کی 38ویں سالانہ تقریب کے موقع پر شرمین عبید چنائی کی دستاویزی فلم کو بہترین دستاویزی فلم قرار دیا۔شرمین عبید چنائی کی دستاویزی فلم کی کہانی غیرت کے نام پر قتل کے موضوع سے متعلق ہے جبکہ اس فلم کو تین مختلف کیٹیگریز کے لئے منتخب کیا گیا تھا۔بہترین ڈاکومینٹری، شاندار شارٹ فلم اور شاندار میوزک اینڈ ساؤنڈ کیلئے منتخب ہونے والی شرمین کی دستاویزی فلم کو ججز نے بہترین دستاویزی فلم قرار دیا۔’اے گرل ان دی ریور کو بہترین دستاویزی فلم پر ایمی ایوارڈ سے نوازا گیا جبکہ اس سے قبل شرمین عبید چنائی دستاویزی فلم سیونگ فیس پر آسکر ایوارڈ بھی حاصل کرچکی ہیں۔