اسلام آباد، اپریل 19 (ٹی این ایس): سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف کا اجلاس منعقد ہوا جس میں قائد حزب اختلاف سینیٹر شیری رحمان, سینیٹر راجا ظفر الحق, سینیٹر رضا ربانی, سینیٹر فاروق ایچ نائک, ڈاکٹر مصدق ملک اور دیگر ارکان نے شرکت کی ۔
سینیٹر جاوید عباسی قانون و انصاف کمیٹی کے چیئرمین منتخب ہوگئے
قائد حزب اختلاف سینیٹر شیری رحمان نے سینیٹر جاوید عباسی کو کمیٹی چیئرمین منتخب ہونے پر مبارک باد دی۔