حنیف عباسی کا  ان کے نام سے سوشل میڈیا پر چل رہے ویڈیو پیغام سے لاتعلقی کا اظہار  کیا

 
0
355

ہمیشہ نواز شریف اور شہباز شریف کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کیا ہے، ٹکٹ کا ملنا یا نہ ملنا میرے لئے اہمیت نہیں رکھتا: تردیدی/وضاحتی بیان

اسلام آباد ، اپریل  20 (ٹی این ایس): مسلم لیگ ن  کے رہنما حنیف عباسی نے  ان کے نام سے سوشل میڈیا پر چل رہے ویڈیو پیغام سے لاتعلقی کا اظہار  کیا ہے۔

اپنے تردیدی  بیان میں انھوں نے کہا ہے کہ میرے نام سے سوشل میڈیا پر جعلی اکاونٹس سے میرا کوئی تعلق نہیں،میرا کوئی ٹویئٹر اکاونٹ موجود نہیں ہے، میرا صرف ایک فیس بک اکاونٹ کام کررہا ہے، سوشل میڈیا پر باتیں کرنے والوں کو منہ کھانا پڑے گی۔

حنیف عباسی نے کہا کہ ہمیشہ نواز شریف اور شہباز شریف کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کیا ہے، ہم نے دن رات راولپنڈی کے عوام کی خدمت کی ہے، ٹکٹ کا ملنا یا نہ ملنا میرے لئے اہمیت نہیں رکھتا، نواز شریف اور شہباز شریف سے خدمت کے جذبہ کا تعلق ہے، 2018 میں مخالفین کو منہ کی کھانا پڑے گی،۔

حنیف عباسی نے  لیگی کارکنان سے کہا ہے کہ  وہ  اپنے علاقوں میں صرف کام پر توجہ دیں۔