اگریہ انصاف کا خون ہے تونوازشریف کی سیاست کاخون ہوگیا، شیخ رشید

 
0
385

اسلام آباد اکتوبر 20(ٹی این ایس)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ نوازشریف کیلئے اگر یہ انصاف کا خون ہے تو پھر ان کی سیاست کا بھی خون ہوگیا۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ جنوبی پنجاب سے پورا ن لیگ جوگرز پہنے بیٹھا ہے،دیکھنا ہے کہ ن لیگ کے 40 ارکان اسمبلی جو جوگرز پہن کر بیٹھے ہیں یہ کیا فیصلہ کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف اپنا دل بڑا کرے تو پنجاب میں بہت سے پیپلزپارٹی والے بھی جوگرز پہنے تیار بیٹھے ہیں۔شیخ رشید نے کہا کہ میرا خیال ہے پنجاب میں پیپلزپارٹی ختم ہوگئی، انہوں نے مزید کہا کہ سندھ میں پیپلزپارٹی کا کردار دیکھ رہا ہوں تاہم پنجاب میں نہیں۔