قندیل بلوچ قتل کیس،ملزم مفتی عبدالقوی کے دل کی تمام ٹیسٹ رپورٹس نارمل

 
0
354

ملتان اکتوبر 20(ٹی این ایس)ملتان میں انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں زیرعلاج قندیل بلوچ قتل کیس کے ملزم مفتی عبدالقوی کے دل کی تمام ٹیسٹ رپورٹس نارمل آئے ہیں ۔قندیل بلوچ قتل کیس میں نامزد ملزم مفتی عبدالقوی کو گزشتہ رات دل میں تکلیف ہوئی جس کے بعد انہیں انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی منتقل کر دیا گیا جہاں وہ سی سی یو میں زیرعلاج ہیں ۔ہسپتال کے میڈیکل سپرٹنڈنٹ ڈاکٹر ظفر علوی کے مطابق مفتی عبدالقوی کو ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد ان کے دل کے تمام ٹیسٹ کرائے گئے ہیں جن کی رپورٹس نارمل آئی ہیں۔سینئر ڈاکٹرز کی 4 رکنی ٹیم اس بات کا تعین کر رہی ہے کہ مفتی عبدالقوی کو ہسپتال میں مزید رکھا جائے یا انہیں ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا جائے ۔مفتی عبدالقوی کافی عرصہ سے دل کے عارضہ میں مبتلا ہیں ۔واضح رہے کہ مفتی عبدالقوی قندیل بلوچ قتل کیس میں 4 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس تحویل میں ہیں ۔