اسلام آباد (ٹی این ایس) وزیر داخلہ کے اسکواڈ کی گاڑی ٹینکر سے ٹکرا گئی، سرفراز بگٹی کا پرنسل سیکرٹری زخمی

 
0
112

)نگران وفاقی وزیر داخلہ سینیٹر سرفرازبگٹی کے اسکواڈ کی گاڑی آئل ٹینکر سے ٹکرا گئی۔
تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ کا سکیورٹی اسکواڈ اسلام آباد ائیرپورٹ کی طرف آ رہا تھا کہ ایک آئل ٹینکر غلط ٹرن لیتے ہوئے روٹ کی فاسٹ لائن آگیا۔
سرفراز بگٹی کے اسکواڈ میں شامل گاڑی میں سوار 2 افراد زخمی جس میں وزیر داخلہ کا پرنسل سیکرٹری بھی شامل ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثہ ائیرپورٹ روڈ پر تھلیان موڑ کے قریب پیش آیا جبکہ اس حوالے سے وزارت داخلہ کا بتانا ہے کہ حادثے کے وقت وزیر داخلہ سرفراز بگٹی گاڑی میں موجود نہیں تھے