اسلام آباد (ٹی این ایس)(مظہر شاہ ) 28محرم الحرام کا مرکزی جلوس امام بارگاہ قصرامام المنتظرعہ حیدری أباد ڈی ایچ اے2سے برآمد ۔اختتام پر بانی مجلس غلام اصغر حیدری سمیت حیدری برادران کی طرف سے اسلام آباد انتظامیہ پولیس کو اظھار تشکر ۔ تفصیلات کے مطابق ڈی ایچ اے فیز 2 سے ملحقہ مین ایکسپریس وے پر سالانہ قدیمی جلوس علم غازی عباس علمدار عہ ذوالجناح امام حسین علیہ اسلام حاجی غلام اصغر حیدری کے گھر سے برأمد ہوکر حسب سابق رواٸتی راستوں مین ایکسپریس وے سے ہوتا ہوا امام بارگاہ ھذا میں اختتام پذیرہوا مرکزی جلوس میں شبیہ ذوالجناح علم پاک تابوت امام سجاد عہ بھی برأمد ہوا جلوس کی قیادت سربراہ تحریک نفاذفقہ جعفریہ پاکستان أغاسید حسین مقدسی سکریٹری جنرل ٹی این ایف جے علامہ بشارت امامی علماٸے کرام ذاکرین ملک بھر سے ماتمی دستوں سنگتوں عماٸدین ملت جعفریہ عزادران امام حسین عہ سادات مومنین نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور شہداٸے کربلاء کی عظیم قربانی کوخراج تحسین پیش کیا اس موقع پر بانی مجلس حاجی غلام اصغر حیدری اور حیدری برادران نے اسلام انتظامیہ پولیس علماٸے کرام ذاکرین عزادران امام حسین عہ سادات مومنین سے اظہارتشکر کیا













