اسلام آباد (ٹی این ایس) ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد اور زونل ایس پیز کا کھلی کچہریوں کا انعقاد ۔کھلی کچہریو ں میں شرکاءنے اپنے مسائل بیان کیے

 
0
4

اسلام آباد (ٹی این ایس) ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد اور زونل ایس پیز کا کھلی کچہریوں کا انعقاد ۔کھلی کچہریو ں میں شرکاءنے اپنے مسائل بیان کیے، ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد اور زونل ایس پیز کی پولیس افسران کو شہریوں کے مسائل کوفوری حل کرنے کی ہدایات، شہریوں کے جان و مال کی حفاظت اور مسائل کا حل اسلام آباد پولیس کی ترجیحات میں شامل ہے۔تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد قاضی علی رضا اور زونل ایس پیز نے اپنے دفاتر اور متعلقہ علاقوں میں کھلی کچہریوں کا انعقاد کیا۔ ان کھلی کچہریوں میں ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوز اور علاقہ معززین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔شرکاءنے اپنے مسائل اور تجاویز پیش کیں جن پر زونل ایس پیز نے موقع پر ہی متعلقہ افسران کو احکامات جاری کیے اور مسائل کے فوری حل کی یقین دہانی کروائی۔ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد اور زونل ایس پیز نے کہا کہ آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کی ہدایات کی روشنی میں عوامی شکایات کے فوری حل اور پولیس و عوام کے درمیان براہِ راست رابطے کے لیے کھلی کچہریوں کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ پولیس شہریوں کے جان و مال کے تحفظ اور خدمت کے لیے ہمہ وقت کوشاں ہے، جبکہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیوں کے باعث علاقے میں جرائم میں واضح کمی واقع ہوئی ہے۔ تاہم مزید بہتری کے لیے اقدامات جاری ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ قبضہ مافیا، منشیات فروشی اور دیگر جرائم کے خاتمے کے لیے عوامی تعاون ناگزیر ہے۔ شہری اپنے اردگرد مشکوک سرگرمیوں پر نظر رکھیں اور فوری پولیس کو اطلاع دیں تاکہ بروقت کارروائی ممکن ہو سکے۔آخر میں انہوں نے کہا کہ کھلی کچہریوں کے انعقاد کا مقصد پولیس اور عوام کے درمیان فاصلے کم کرنا اور اعتماد کو مزید مضبوط بنانا ہے۔ معززین علاقہ نے کھلی کچہریوں کے انعقاد پر آئی جی اسلام آباد کو خراجِ تحسین پیش کیا اور زونل ایس پیز کا شکریہ اداکیا