سی ڈی اے،سال 2018-2019 کا ترقیاتی و غیر ترقیاتی بجٹ 40ارب روپے پیش کئے جانے کا امکان

 
0
349

اسلام آباد،اپریل 06(ٹی این ایس ):کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی(سی ڈی ای) اور میٹرو پولیٹین سال 2018-2019 کا ترقیاتی و غیر ترقیاتی بجٹ 40ارب روپے پیش کئے جانے کا امکان ہے سی ڈی اے کے شعبہ فنانس کے مطابق اس وقت صرف 12ارب روپے بل بورڈ ٹیکسز وغیرہ کی ریکوری کی صورت میں جبکہ 9ارب روپے پلاٹوں کی آکشن کی صورت میں وصول کئے جائیں گے جبکہ گزشتہ سال ریونیو کے شعبے کی نا اہلی کی وجہ سے خاطر خواہ ریکوریاں نہیں کی جا سکی جس وجہ سے ادارے کو 5ارب کے محصولات کے بجائے صرف 90 کروڑ کی وصولیاں کی جا سکیں سی ڈی اے کے کئی اہم شعبوں کومقامی حکومت اور میٹروپولٹن کی غلط منصوبہ بندی کی وجہ سے گزشتہ سال کے دوران10ارب روپے کا خسارہ ہو چکا ہے ان شعبوں میں لینڈ اینڈ اسٹیٹ ،شعبہ پلاننگ ،شعبہ بلڈنگ کنٹرول شامل ہیں سی ڈی اے میں اس سال پیش کئے جانے والے بجٹ کا نصف سے زیادہ حصہ مقامی حکومت (میٹرو پولٹین ) کے کھاتے جائے گا کیونکہ سی ڈی اے کے نصف سے زیادہ شعبے میٹرو پولٹین میں شامل ہو چکے ہیں اس طرح 18000ہزار ملازمین میں سی12000ملازمین مقامی حکومت میں شامل کئے جا چکے ہیں

ذرائع نے بتایا کہ سی ڈی اے کے پاس اس وقت ملازمین کی تنخوائیں دینے کے لئے بجٹ موجود نہیں جبکہ یہ ادارہ ایک صوبے کے برابر کا بجٹ پیش کرنے جا رہا ہے ذرائع نے بتایا کہ وفاقی دارالحکومت میں بننے والی مقامی حکومت تین ماہ سے سی ڈی اے کے پلاٹ فروخت کر کے ملازمین کی تنخوائیں ادھار پر حاصل کر رہی ہے اور وہ اس وقت سی ڈی اے کی 4ارب کی مقروض ہو چکی ہے یہ قرض مئیر اسلام آباد اس وجہ سے لینے میں کامیاب ہوئے تھے کیونکہ سی ڈی اے پر ان کے ہی احکامات چل رہے تھے ذرائع نے بتایا کہ سی ڈی اے اور میٹرو پولیٹن (MCI ) کے بجٹ کا باقائدہ علان 10جون تک کیا جائے گا اور 40ارب سے زیادہ کے بجٹ میں سے 25ارب میٹرو پولٹین جبکہ 15ارب سی ڈی اے کے حصے میں آئے گا میٹرو پولیٹن کے کی طرف سے پیش کئے جانے والا بجٹ وفاقی حکومت برداشت کرے گی کیونکہ اسلام آباد میں 10ارب سے زیادہ کے ترقیاتی منصوبے جاری کئے گئے ہیں جن میں سے تین منصوبوں پر کام جاری ہے اس کے علاوہ پانی کے منصوبے پر بھی وفاقی حکومت جلد از جلد حکمت عملی جاری کر چکی ہے جس کو پائیہ تکمیل پہنچانا وفاقی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے ادھر سی ڈی اے کے ذرائع نے بتایا ہے کہ میٹروپولٹین (مقامی حکومت) سی ڈی اے سے حاصل کیا گیا قرض اگر فوری ادا کرتی ہے تو ادارہ خود کفیل ہو کر اپنے مسائل حل کرنے میں سبقت حاصل کر سکتا ہے اور اس سال سی ڈی اے کم آمدنے والے ملازمین کے لئے سیکٹر بھی کھولنے کی تیاری میں مصروف ہے اگر ادارہ اس مقصد میں کامیاب ہو جاتا ہے تو اس سے 50ارب روپے کی 2018-19میں آمدنی متوقع ہے .