آل پاکستان نیوزپیپرز اینڈ ایڈیٹر فورم کے بانی چئیرمین رانا عمران لطیف نے پروگرام پول میں شوگر مافیا کا پول کھول دیا

 
0
629

اسلام آباد مئی 01 (ٹی این ایس): آل پاکستان نیوزپیپرز اینڈ ایڈیٹر فورم کے بانی چئیرمین رانا عمران لطیف نے پروگرام پول میں شوگر مافیا کا پول کھول دیا، حال ہی میں انھوں نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ وہ بہت سے انکشافات سے پردہ اٹھانے والے ہیں۔ ان کی یہ ویڈیو آجکل سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئی ہے۔ اس ویڈیو میں انھوں نے مزید بتایا ہے کہ ایک خاص ٹولہ ہے جو ہر حکومت میں شامل ہو کر اپنا خاص مقصد حاصل کرتا ہے، اس کو حکومت سے کوئی غرض نہیں ہوتی وہ محض اپنا بزنس کرتا ہے اور ذخیرہ اندوزی جیسے گھٹیا کام کر کے ناجائز منافع خوری کرتا ہے، ان کا کہنا ہے کہ وہ مستقبل میں اس قسم کے مزید انکشافات کرنے والے ہیں۔
ویڈیو ملاحظہ ہو: