وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات شبلی فراز سے APRNS آل پاکستان ریجنل نیوز پیپرز سوسائٹی کے سربراہ غلام مرتضیٰ جٹ نے وفد کے ہمرا ملاقات کی

 
0
466

اسلام آباد مئی 01 (ٹی این ایس): وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات شبلی فراز سے APRNS آل پاکستان ریجنل نیوز پیپرز سوسائٹی کے سربراہ غلام مرتضیٰ جٹ نے وفد کے ہمرا ملاقات کی اور وزارت اطلاعات کی طرف سےغیر قانونی طور پر بند کیا گیا اشتہارات کا 25فی صد ریجنل کوٹہ فوری طور پر بحال کرنے کا مطالبہ کیا ۔وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات شبلی فراز نے کہا کہ وہ جلد اس سلسلے میں مشاورت کرکے لوکل/ریجنل اخبارات کو خوشخبری دیں گے انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان اور پی۔ٹی آئی کی حکومت کمزور طبقے کو طاقتور کرنا چاہتی ہے اور ہم لوکل/ریجنل میڈیاکو خوشحال دیکھنا چاہتے ہیں کیونکہ یہ عام آدمی کی آواز ہیں۔ملاقاتی وفد میں آغا غفور طاہر ۔راجہ ریاض۔سردار وقار اور دیگر نمایاں تھے